کبل (تحصیل رپورٹر) ہنستا مسکراتا سوات کے نام سے کبل گراؤنڈپر منعقدہ فٹ بال چیمپئین شپ اختتام پزیر ہوا فائنل میں دلاور خان شہید کو زہ بانڈئی نے ملاکنڈ پولیس کو دو ایک سے شکست دے کر ونر ٹرافی اپنے نام کر لی اس سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے مہمان خصوصی بریگیڈئیر کاشف نوید عباسی اور ضلعی ناظم محمد علی شاہ تھے جبکہ پاک آرمی کے افسران لیفٹنینٹ کر نل افان ،میجر مجتبیٰ ،میجر عمر ،میجر فہد ،میجر نعیم،اسسٹنٹ کمشنر اسرار احمد کے علاوہ علاقائی مشران تحصیل نا ظم حاجی رحمت علی ، فیروز شاہ ایڈوکیٹ ،سعید خا ن اف ڈھیرئی،ادریس خان ،کریم الہادی ،سید افضل شاہ ،میاں سید حبیب ،اجمیر خان ،عبدالغفور خان ،تلاوت خان سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ضلعی نا ظم محمد علی شاہ نے کہا کہ کھیل کھود صحت مند معا شرے کی ضمانت ہے جہاں کھیل کے میدان اباد وہاں کے ہسپتال ویران ہو تے ہیں پاک فوج کے سپورٹس کے میدان میں اس قسم مقابلے منعقد کر نا قابل تحسین ہے سوات دہشکردی سے متاثرہ علا قہ ہے یہاں امن قائم ہو نے کے بعد ہنستا مسکراتا سوات کے نام سے اس طرح مقابلے منعقد کر نا اس بات کے ضمانت دیتا ہے یہاں پر امن وامان بحال ہو چکا ہے عوام پا ک فوج اور پولیس ایک ساتھ ہے بریگیڈئیر کاشف نوید عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشتگر دوں نے سوات کے امن تباہ کر نے سمیت کھیل کے میدانوں کو ویران کر دیا تھا پاک فوج نے عوام کے تعاون سے نا صرف امن قائم کیا بلکہ کھیل کے میدانوں کو دوبارہ اباد کرکے رو نقیں بحال کردیں انہوں نے کہاکہ قائم شدہ امن کو بر قرار رکھنا ہم سب کے مشتر کہ زمہ داری ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کر کے تاکہ کوئی شر پسند علاقے کے امن وامان کو تباہ کر نے کے جرء ت نہ کر سکے اخر میں مہمانوں نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کی ۔
2,385 total views, 4 views today