سوات، سوات میں عوام کے طرف سے وزیرستان کے متاثرین کو مالی امداد اور نقدرقومات دئے گئے، مینگورہ خپل کور اڈیوٹوریم میں اینوویٹیو یوتھ فورم کے تیسری سالگرہ کے موقع پر ایوارڈ شومیں سوات میں وزیرستان کے متاثرین کو تقد رقومات اور خواتین کے لئے کپڑوں کے تحفے دئے گئے پروگرام کے آغازپر ڈاکٹر جواد اقبال نے کہاکہ انیوویٹیو یوتھ فورم تین سال پہلے چند نوجوانوں نے قائم کیااور اس کا مقصد علاقے میں قیام کے لئے نوجوانو ں کو تیارکرنا، علاقے کے مسائل پر بحث کرنا اور مسائل کو اعلی حکام تاپہنچاکر حل کرناہے ،
انہوں نے کہاکہ سوات کے نوجوانوں نے تین سال میں بہت سارے مسائل کو حل کیاہے اور نوجوان اپنے ملک وقوم کی ترقی کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کوتیار ہے اس موقع پرانہوں نے کہا کہ سوات کے غیورعوام نے وزیرستان متاثرین کو نہیں بھلایاہے اور ان کو ایسے حالت میں یاد کیاہے کہ ایک سازش کے تحت وزیرستان اپریشن اور متاثرین کے طرف توجہ نہیں دی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت وزیرستان کے متاثرین کی ہرقسم امدادکی ضرورت ہیں، اس موقع پرانہوں نے درجنوں متاثرین کو مالی امداد اور نقدرقومات علاقے کے معزیزین کے ہاتھوں دئے اس سے قبل اینوویٹیویوتھ فورم کے تیسری سالگرہ کے موقع پر تنظیم کے لئے بہترکارکردگی پر متعدد نوجوانو کو ایوارڈز دئے گئے۔
377 total views, no views today


