بریکوٹ ( ریاض احمد سے ) پاکستان تحریک انصاف نے سوات میں کلین سویپ کردی ‘پی ٹی آئی نے سوات کے تین قومی اسمبلی جبکہ اٹھ صوبائی نشستوں پر کامیاب حاصل کرلی، بڑے بڑے برج اُلٹ گئے ‘تفصیلات کے مطابق سوات کے تین قومی نشستوں پر پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کرلی،غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق سوات کے قومی نشست این اے 2پر پی ٹی آئی کے حیدر علی خان نے 47017جبکہ پی ایم ایل ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے 33067ووٹ لیکر دوسری، سوات کے قومی اسمبلی کے نشست این اے تھری پر پی ٹی آئی کے سلیم الرحمان نے 68162لیکرپہلی پی ایم ایل ن کے مرکزی صدر میاں محمدشہباز شریف22756،اسی طرح سوات کے حلقے این اے فور سے پی ٹی آئی کے مراد سعید نے 71600پہلی جبکہ اے این پی کے سلیم خان نے 30975ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کرلی اسی طرح سوات کے تین قومی اسمبلی کے نشستوں پر پی ٹی آئی نے کلین سویپ کرلی سوات کے آٹھ صوبائی اسمبلی کے نشستوں پر کامیابی سمیٹ لی سوات کے حلقہ پی کے ٹو میں پی ٹی آئی کے میاں شرافت علی نے 21036اور اے این پی کے جعفرشاہ نے 13099،سوات کے حلقہ پی کے تھری سے پی ٹی آئی کے حیدر علی خان نے 16510اور پی ایم ایل کے سردار خان نے 11964،سوات کے حلقہ پی کے چار پر پی ٹی آئی کے عزیز اللہ گران نے 14426ووٹ لیکر پہلی جبکہ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقا م نے 14244ووٹ،سوات کے پی کے پانچ پر پی ٹی آئی کے فضل حکیم خان نے 22463ایم ایم اے کے محمد امین نے 12464،پی کے چھ پر پی ٹی آئی کے امجد علی خان،24225اے این پی کے شیر شاہ خان،10211،پی کے سات میں پی ٹی آئی امجد علی نے 19460جبکہ اے این پی کے 13635،پی کے آٹھ پر پی ٹی آئی کے محب اللہ خان نے 21885اور پی پی پی کے سید اکبر خان نے 10639،پی کے نو میں پی ٹی آئی کے محمود خان نے 25630پہلی اور اے این پی کے ایو ب خا ن نے 11399ووٹ لیکردوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
1,492 total views, no views today



