سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات میں ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کی بہترین کارکردگی سے عید البقر پر کامیاب اپریشن ،شہر کو مکمل طور پر صاف ستھرا بنادیا ،انے والے سیاحوں کو صاف ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ،عوام کا اظہار اطمینان ،بڑے عید پر ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کی جانب سے بہترین انتظامات کئے گئے تھے اور تمام عملہ تین روزہ اپریشن میں شہر کی تمام الائشیں ٹھکانے لگاکر شہر کو صاف ستھرا کردیا ہے اس سلسلے میں ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کے سی ای او شیدا محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کی خصوصی ہدایت پر کمپنی کے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے عید پر کامیاب اپریشن کیا جبکہ اسکے لئے ایک ماہ پہلے سے ہی بھرپور پلاننگ کی گئی تھی جس میں علیحدہ جگہ پر کھودائی کی گئی تھی تاکہ قربانی والے جانوروں کی الائشیں زمین میں دفنا کر اسکو مکمل طور پر ختم کیا جائیں اس سلسلے میں عید کے روز تمام عملہ کو الرٹ کرکے 29 گاڑیوں کے زریعے شہر اور نواحی علاقوں کے قربانی کے جانوروں کے الائشیں اٹھاکر انہیں زمین میں دفنا دیا گیا اور اسکو مکمل طور پر ختم کیا گیا ،شیدا محمد خان نے کہا کہ اس سے قبل لوگ ان الایشیوں کو دریائے سوات یا مقامی خوڑ میں پھینک دیتے تھے جس کے وجہ سے ایک طرف گند جمع ہوتا تو دوسری طرف ایک کے تعفن کے وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوجاتی لیکن اس دفعہ بہترین حکمت عملی کے وجہ سے بروقت ان الایشیوں کو موقع پر سے اٹھا کر ٹھکانے لگایا گیا ،انہوں نے کہا کہ چونکہ سوات ایک سیاحتی علاقہ ہے اور عید کے موقع پر بڑی تعداد میں سیاح یہاں اتے ہیں اس وجہ سے ایک طرف ہمارا مقصد علاقے کو صاف ستھرا بنانا تو دوسری طرف انے والے سیاحوں کو بہترین ماحول فراہم کرنا تھا جس میں ہم کامیاب رہے ،انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ عوام کے تعاون سے ہمارا اپریشن کامیاب ہوا ہے جس پر ہم انکے شکرگزرا ہے انہوں نے کہا کہ کم سٹاف اور کم وسائل کے باوجود محکمہ کے اہلکاروں اور افسران نے جس طرح کام کیا اور اپریشن کو کامیاب بنایا اس پر میں انکا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ،کہا کہ ایک طرف صفائی تو دوسری طرف شہر کے عوام کو پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی اور شدید لوڈشیڈنگ کے باوجود عید کے موقع پر عوام کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی اس موقع پر ایڈمن منیجر اصف سلیم بھی موجود تھے ۔
1,278 total views, no views today



