سوات(ساجد خان سے )سوات کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 7 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے درخواستیں لینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، ضلعی کچہری میں منگل کے روز حلقہ پی کے 7 سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد نے فارم ریٹرنگ افیسر سے لے لئے ہیں، فارم حاصل کرنے والوں میں تحریک انصاف کے سعید خان، عزیز الرحمان، علی شاہ، انجنئیر اکرام، محمد رحمان سمیت دیگر افراد شامل ہیں، اس حلقہ پرجنرل الیکشن میں پی ٹی ائی کے ڈاکٹر امجد نے کامیابی حاصل کی تھی لیکن دو نشستوں پر کامیابی کی وجہ سے انہوں نے یہ نشست چھوڑ دی تھی جس پر اب دوبارہ الیکشن 14 اکتوبر کو ہوگا ، الیکشن میں حصہ لینے کیلئے مختلف افراد کاغذات حاصل کرنے کیلئے ضلعی کچہری کا رخ کررہے ہیں
1,338 total views, no views today
Comments



