سوات(خورشید علی )سیدو شریف ہسپتال کیلئے دیئے جانیوالا فنڈز ختم ہو گیا، سرنج تک مریضوں پر لایا جانے لگا، ہسپتال انے والے مریضوں کے پاس اگر پیسے ہیں تو وہ ائیں بصورت دیگر نہ ائیں، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہر سال سیدو شریف ہسپتال کو چار کروڑ روپے فنڈز دیا جاتا ہے، جو کسی بھی صورت اس کیلئے کافی نہیں ہیں، ہسپتال کیساتھ ادویات ، سرنج اور دیگر سامان کیلئے ایک روپیہ بھی نہیں ہے، بلکہ الٹا ہسپتال دو کروڑ روپے کا مقروض ہو گیا ہے، ہسپتال انے والے مریض اپنے ساتھ سرنج سمیت ہر قسم سامان ساتھ لیں صرف ڈاکٹر ایمرجنسی میں دستیاب ہوگا باقی سارا کچھ اپ نے خود کرنا ہوگا،اگر اپ کے پاس پیسے نہیں ہیں تو براہ کرم ہسپتال انے کی زحمت نہ کریں
1,004 total views, no views today
Comments



