سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے سیدو شریف روڈ پر محکمہ جنگلات کی طرف سے کئی درخت کاٹنے سے متعلق عوامی شکایت کی تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے معاملے کی مکمل چھان بین کیلئے ضلعی انتظامیہ، محکمہ ماحولیات، بلدیات اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران اور ماہرین پر مشتمل انکوائری کمیٹی قائم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اس سلسلے میں عوامی شکایت ملنے پر انہوں نے فوری متاثرہ جگہ اور گرائے جانیوالے درختوں کا معائنہ کیا اور وہاں موجود شہریوں کو یقین دلایا کہ درختوں کے ضیاع سے متعلق انکی تشویش کا یقینی ازالہ کیا جائے گا انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ محکمہ جنگلات کی طرف سے پرانے درختوں کو اسلئے کاٹ دیا جاتا ہے کہ مقررہ عمر تک پہنچنے پر وہ مزید فائدے کی بجائے شہری نقصانات کا باعث بنتے ہیں بلکہ اکسیجن بنانا بھی بند کر دیتے ہیں اور الٹا میتھین اور امونیا جیسی زہریلی گیسوں کا باعث بنتے ہیں تاہم اگر اسکی آڑ میں نوخیز درخت بھی کاٹے گئے تو ذمہ داران کا تعین کرنے کرکے انکی بلا رو رعایت قرار واقعی سرزنش سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
1,386 total views, no views today



