مینگورہ ، ڈیڈک چیئرمین سوات ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ حلقہ پی کے 80کے تعمیراتی منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ، غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر ٹھیکدار ، انجینئر اور ایکسین کے خلاف کارروائی کی جائیگی ،
پی کے 68کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امید وار کی کامیابی سے ثابت ہوگیا ، عوام اب بھی پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دے رہے ہیں اور صوبائی حکومت سے مطمئن ہیں، صوبائی حکومت اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کریگی ، انہوں نے میڈیا کو ٹیلی فونک انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے عہدیدار ، ممبران اور ورکرز عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے ہی 14اگست سے دن رات سڑکوں پر گزار رہے ہیں ، اسلئے عوام کو درپیش مسائل کے حل میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے ، انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 80میں شروع ہونے والے تعمیراتی منصوبے بروقت اور معیاری مکمل کرانے کے لیے ایکسین اور انجینئر تعمیراتی کام کی نگرانی کریں جبکہ غیر معیاری منصوبوں کے فنڈز روک دیئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدے ہر حال میں پورے کریگی اور عوام کا اعتماد ہر صورت بحال رکھے گی ۔
477 total views, no views today


