سوات(ساجد خان سے )سوات کے دو حلقوں پی کے 3اور پی کے 7 حلقوں پر ضمنی الیکشن 14 اکتوبرکل بروز اتوار کو ہو گا ،الیکشن کمیشن اف پاکستان کے مطابق حلقہ پی کے 3میں ایک لاکھ چھیالیس ہزار ایک سو اسی ووٹرزرجسٹرڈ ہیں جن میں مردوں کے ووٹ 81863اور خواتین کے 64317ہیں اس مقصد کیلئے 98پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں مردوں کیلئے 29پولنگ اسٹیشنز، خواتین کیلئے 29 اور مشترکہ40پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں اسی طرح مردوں کیلئے 135 پولنگ بوتھ ،خواتین کیلئے 110 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جبکہ حلقہ پی کے 7میں 155719ووٹرز کیلئے 95پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں مردوں کیلئے 40، خواتین کیلئے 36 ااور 19مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہونگے جبکہ 237پولنگ بوتھ بھی ہونگے ان میں مردوں کیلئے 133، خواتین کیلئے 104 پولنگ بوتھ شامل ہیں,ہفتہ کے روز صبح نو بجے کے قریب پریزائڈنگ افیسرز کو سامان حوالہ کیا گیا جن کیساتھ پولیس اور فورسز کے جوان بھی تھے، سخت سیکورٹی میں سامان کو متعلقہ پولنگ سٹیشن پہنچایا گیا، جہاں پر پولیس اور فورسز نے ڈیوٹیاں شروع کردی ہے، الیکشن کمیشن اف پاکستان کے مطابق صبح اٹھ بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک بلا کسی وقفہ کے الیکشن جاری رہیگا، ڈی سی سوات کے افس میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے
1,364 total views, no views today



