سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)شوہر کی ستائی ہوئی خاتون بچوں کے ہمراہ فریاد لے کر میڈیاکے سامنے پہنچ گئی،شادی کے کچھ عرصہ بعد شوہر نے مار پیٹ شروع کی ،گھر میں جھگڑے معمول بن گیا،نقدی،سونا اوردیگر گھریلو سامان بھی لے اڑا،پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج ہے جبکہ عدالت میں کیس بھی چل رہاہے ،حکومت اوردیگر متعلقہ حکام سے انصاف کی اپیل کردی، اس حوالے سے ملوک آبادمینگورہ کی رہائشی خاتون گل صبا نے اپنے تین یتیم بچوں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ان کا پہلا شوہر فوت ہوگیاہے جس کے بعد وہ اپنے تین بیٹوں کی پرورش کرنے لگی تاہم کچھ عرصہ قبل عمر فاروق نامی شخص کے ساتھ ان کی دوسری شادی ہوئی اس شخص نے دراصل میرے گھر،کئی تولے سونااورگاڑی وغیرہ کی لالچ میں میرے ساتھ شادی کی تھی جس کا پتہ مجھے شادی کے ایک ہفتہ بعد چلا ،انہوں نے کہاکہ شوہر نے مجھ سے گھر کے کاغذات مانگے اور گھر کو فروخت کرنے کا تقاضاکیا جس پر ہمارے مابین جھگڑاہوا اس دوران اس نے میرے دانت بھی توڑدئے ،مجھے ہسپتال لے جایا گیاجبکہ میری رپورٹ بھی درج ہوئی ،انہوں نے کہاکہ میرا شوہر میری غیر موجود گی میں گھر کے تالے توڑ کر وہاں سے تین لاکھ روپے نقد،پانچ تولے سونا،گھرکا اسٹامپ پیپراوردیگر گھریلو سامان بھی گاڑی میں ڈال کر لے گیا جبکہ دوسری جانب مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہاہے انہوں نے کہاکہ رحیم آباد پولیس اسٹیشن جاتی ہوں تو مجھے اندر جانے نہیں دیا جاتا کیونکہ پولیس ملزم کا ساتھ دے رہی ہے ،انہوں نے کہاکہ میں نے فیملی کورٹ میں کیس بھی جمع کرادیا ہے جہاں پر پیشی کیلئے جاتی رہتی ہوں تاہم پولیس نے ابھی تک میرے شوہر کیخلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی ہے جس کے سبب میں انصاف کیلئے دردر کی ٹھوکریں کھاتی پھر رہی ہوں،انہوں نے وزیراعظم عمران خان،صوبائی حکومت،وزیر اعلیٰ صوبہ خیبر پختونخوااوردیگر اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔
1,392 total views, no views today



