سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ پیغبر آخرالزمانؐ کا طریق زندگی اپنائیں تو دنیا و آخرت کی کامیابی انکے قدم چومے گی انہوں نے کہا کہ عید میلادالنبیؐ امت مسلمہ کو محسن انسانیت کی سنت اپنانے کا تقاضا کرتی ہے وہ اپنے دفتر سیدو شریف میں مختلف علاقوں سے آئے وفود سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر وفود نے فضل حکیم خان کو اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے اگاہ کیا چیئرمین ڈیڈیک نے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں فضل حکیم خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ضلع سوات کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے اور عوامی مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے عوامی خدمت میرا اولین فرض ہے اپنے آپ کو عوامی خادم سمجھتا ہوں عوام کو جو بھی مسئلہ ہووہ کھل کر بتائیں عوامی مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھوں گا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آپ کی حکومت ہے عوام کے ووٹ کا بھر پور احساس ہے عوام نے دوسری دفعہ جس محبت کا اظہار ووٹ کی طاقت سے دیا ہے ہم ہمیشہ اس کو احترام کے نظر سے دیکھتے ہیں اور عوام سے جو وعدے کئے ہیں ان وعدوں کو پورا کرینگے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام عوام کی مشاورت سے شروع کرینگے اور جس علاقے میں ترقیاتی کام جاری ہے لوگ ان کی نگرانی خود کریں تاکہ عوام کا پیسہ عوام پر شفاف طریقے سے خرچ ہو انہوں نے کہا کہ عوام اپنے علاقوں میں کرپشن کی نشاندہی بھی کریں تاکہ کرپشن کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی ہو۔
1,132 total views, no views today
Comments



