سوات،سیکورٹی فورسز نے سوات کے مختلف علاقوں میں لگایا گیا غیر اعلانیہ کرفیو اٹھالیا،جس کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئی، ذرائع کے مطابق ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ تحصیل کبل ، مٹہ اور دیگر علاقوں سے غیر اعلانیہ کرفیو اٹھالیا گیا،
جس کے بعد ان علاقوں میں معمولات زندگی بحال ہوگئے ، تجارٹی مراکز، دکانیں، نجی و سرکاری سکول، سرکاری دفاتر کھل گئے ، جبکہ ٹریفک نظام بھی بحال ہوگیا ہے، جس کے بعد لوگوں نے سکھ کا سانس لیا، ذرائع کے مطابق چار روز مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو اور سرچ اپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
465 total views, no views today
Comments


