مینگور،بنڑمینگورہ پولیس کی کارروائی میں گرفتارہونے والے بھتہ خورگروپ کے اراکین اوربرآمدہونے والے سامان کو میڈیا کے سامنے پیش کردیاگیا،ملزمان سکھ کمیونٹی کوموبائل فون پر ہراساں کرکے ان سے بھتہ وصول کرتے تھے،اب تک کئی سکھوں کو لوٹا،پولیس نے جدیدخطوط پرتفتیش کرکے پورے گروپ کو گرفتار کرلیا،
اس حوالے سے ڈی ایس پی سٹی صدیق اکبرخان نے ایس ایچ او محمدانورخان اورتفتیشی افیسرنجات خان کے ہمراہ بنڑمینگور ہ پولیس اسٹیشن میں میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چندیوم قبل ڈی پی اوشیراکبرخان کو اطلاع ملی کہ مینگورہ شہر میں بھتہ خورگروہ سکھوں کوبذریعہ موبائل فون ہراساں کرکے بھتہ وصول کررہاہے جس کے بعد پولیس حکام نے ٹیمیں تشکیل دے کر ملزموں کی گرفتاری کا ٹاسک دیا،انہوں نے کہاکہ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ملزمان غیررجسٹرڈ موبائل سیمیں استعمال کرکے سکھوں سے بھتہ وصول کررہے ہیں ملزمان میں سے ایک ملزم مختلف قسم کی آوازیں نکالنے کا ماہر تھاجو ایزی پیسہ کے ذریعے رقم وصول کرتے رہیں،انہوں نے کہاکہ جدیدخطوط پر ہونے والی تفتیش کے دوران پولیس نے ایزی پیسہ سنٹر کے مالک اکرام الدین کو حراست میں لے لیااورجس کے بعدظاہرشاہ اور تنیش کمارنامی ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے کئی موبائل سیٹیں،سمیں اورنقدرقم برآمد کرلی جبکہ تفتیش کا سلسلہ تاحال جاری ہے ،انہوں نے کہاکہ یہ بھتہ خورسکھوں کو کال کرکے ان سے بھتہ مانگتے اوربھتہ نہ دینے کی صورت میں خطرناک نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے تھے جس کی وجہ سے سکھ کمیونٹی میں کافی خوف وہراس اورپریشانی پھیل گئی تھی تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف ملزمان کو گرفتارکرلیابلکہ سکھوں کی پریشانی دورکردی،اس موقع پر پولیس نے گرفتارملزموں اوران سے برآمد ہونے والی موبائل سیٹوں،سموں اورنقدری کو میڈیا کے سامنے کردیاگیا، اس موقع پراقلیتی چیئرمین بالک رام نے پولیس ،ضلعی انتظامیہ اوردیگرحکام کا شکریہ اداکرتے ہوئے پولیس کواپنی جانب سے مکمل تعاؤن کا یقین دلایا۔
403 total views, no views today


