رپورٹ : شاہ اسد علی
پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے 100 روزہ پلان ترتیب دیکر آئندہ پانچ ساکولں کیلئے جو روڈمیپ دیا ہے اس پر عمل درآمد کویقینی بنانے کیلئے حکمت عملی وضع کر دی گئی ہے اور ان سو روزہ پلان کے ذریعے حکومت کو درست سمت اور جلد اہداف حاصل کرے گی الیکشن کے دوران قوم سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنے کیلئے حکومت پر عزم ہیں اور حکومت کی طرف سے لوگوں کو خوشخبری بھی سنائی گئی ہے کہ ملکی معیشت کو جلد پاؤں پر کھڑا کر دیاجائے گا اور وزیراعظم کی طرف سے اراکین اسمبلی کو اپنے اپنے علاقوں میں مسائل کی نشاندہی کرنے کی واضح ہدایات کی گئی ہے تاہم اپوزیشن کی طرف سے ملکی اداروں کے ساتھ ٹکراؤ پالیسی بھی ملک کے بہتر مفاد میں نہیں ہے جس پر صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ اور صوبائی کابینہ میں ایک متحرک شخصیت شوکت علی یوسفزئ نے اپوزیشن کی طرف سے اداروں کو دھمکی دینے پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی اداروں کو دھمکی قابل مذمت ہے ملک کی ترقی اب ٹریک پر آ چکی ہے اصف زرداری نے لوٹ مار کی ہے عوام کو ڈھال نہ بنایا جائے ملک میں پہلی بار احتساب کا عمل شروع ہو چکاہے اور کرپشن بچاؤ مہم ناکام ہو چکی ہے احتساب کے عمل کو بریک لگا تو ملک ترقی نہیں کر پائے گا
شوکت یوسفزئ نے واضح کیا کہ چور ، لٹیرے احتساب کے خوف سے پریشان ہے اور شریف فیملی کا سورج غروب ہو چکا ہے اب زرداری کی باری ہے جس جس نے پاکستان کا مال لوٹا ہے ان سب سے ایک ایک پیسے کاحساب لیں گے احتساب سب کا ہوگا ، چاہے کوئی بھی ہو پاکستان میں چوروں اور لٹیروں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اور اب اپوزیشن بھی تسلیم کرے کہ اب پاکستان بدل چکا ہے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے بیانات پرشدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے شوکت علی یوسفزئ نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار احتساب کا عمل چل پڑا ہے اور اب چوروں ، لٹیروں اور ملک کا پیسہ کھانے والے ڈاکوؤں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے ۔ اور بلاامتیاز سب کا احتساب ہو گا انہوں نے کہا کہ اصف زرداری نے لوٹ مار کی ہے اور وہ اپنی کرپشن چھپانے کیلئے عوام کو ڈھال بنانے کی کوشش کر رہے ہیں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے سب چوروں کو کرپشن بچاؤ مہم ہر صورت ناکام ہو چکی ہے چور اور لٹیرے احتساب کے خوف سے پریشان ہو رہے ہیں بلاول اسی کرپشن کی چھتری تلے سیاست کر رہے ہیں زرداری کو قوم کے لوٹے ہوئے پیسوں کا حساب دینا ہو گا مسلم لیگ ن اور شریف برادران کے بارے میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ان لوگوں کی سیاست کرپشن تلے ڈوب چکی ہے اور لوگ شریف فیملی کی کرپشن جان چکی ہے ۔
مریم نواز اور بلاول کی سیاست شروع ہونے سے قبل ختم ہو چکی ہے لوٹ مارکرنے والوں پر ہاتھ ڈالنے کا عمل شروع و چکا ہے اب چور مچائے شور لوگوں کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش ہے .صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئ نے اپوزیشن کے حوالے سے اپنے خیالات کا جو اظہار کیا ہے وہ ایک ٹھوس حقیقت ہے کیونکہ موجودہ حکومت نے احتساب کا ایک عمل شروع کر رکھا ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا گیا ہے اگر ملک کو لوٹنے والے دیگر افراد جن کی تعداد ایک محتاط اندازے کے مطابق 500 کے قریب بتائی جاتی ہے ان تمام کے تمام کا بلا تفریق احتساب کر دیا جائے تو نہ صرف یہ ملک قرضوں سے چھٹکارا حاصل کر سکے گا بلکہ پاکستان اس قابل ہو جائے گا جہاں روزگار کے بہترین مواقع میسر ہوں گے اور ملکی معیشت بھی بہتر ہو جائے گی اور پاکستان کو کسی دوسرے ممالک سے قرض لینا بھی نہیں پڑے گا ضرورت اس امر کی ہے کہ جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ہے اور پیسہ بیرون ممالک منتقل کیا ہے ان سے یہ رقم واپس لیکر ملکی خزانہ میں جمع کیا جائے تاکہ پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہو جائے ۔
1,826 total views, 2 views today