سوات( نمائندہ خصوصی)اے این پی سعودی عرب نے اکتیس جنوری کو باچا خان بابا کی برسی منانے کا اعلان کردیا اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک اہم اجلاس اے این پی سعودی عرب کے قائم مقام صدر ظہور احمد کے صدارت میں ہوا، اجلاس سے اے این پی سعودی عرب کے صدر ظہور احمد ،سینئر نائب صدر انعام خان،رستم خان ،حبیب یونس،انجینئر گوہر خان ودیگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باچا خان بابا اور ولی خان بابا کی برسی اکتیس جنوری ریاض شہر میں بھرپور عقیدت کے ساتھ منائی جائیگی باچا خان بابا اور ولی خان بابا نے پختون قوم کی بقاء کیلئے جو جدوجہد کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ،اجلاس میں دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی اورتمام عہدیداروں کو برسی تقریب کامیاب بنانے کیلئے اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ۔
1,172 total views, no views today



