تحریر :وقار احمد سواتی
سوات میں محکمہ سیاحت خیبر پختونخو ااور یوتھ ڈویلمپنٹ سوسائٹی پاکستان کے جانب سے تین روزہ ویمن لیڈرزایڈونچر سیزن تھری کیمپ کا انعقاد کیا گیا،ایڈونچر کیمپ میں ملک بھر سے ساٹھ سے زائد خواتین نے شرکت کی ،کیمپ کا مقصد سوات کی سیاحت کو فروغ دینا تھا ، کیمپ کا باقاعدہ آغاز پہلی ہی دن ہوا جو کہ سوات کے ایک نجی ہوٹل میں پروقار تقریب سے ہوا تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم تھے انہوں نے اس موقع پر سوات میں سیاحت کی فروغ اور سوات کے تاریخ کے حوالے سے گفتگو کی اور یوتھ ڈویلمپنٹ سوسائٹی پاکستان کی نوجوانوں کی اس کوشش کو بہت سراہا اور کہا کہ اج کے یہی نوجواں ہمارا بہتر مستقبل ہے اور ایسے پروگرامز نوجوان کے لئے کرنے کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ یہی لیڈرز یہ پیغام اگے لیکر جائنگے اور اسی سے سوات کے سیاحت پر بہت اچھا اثر پڑیگا افتتاحی تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر سوات نے ملک بھر سے آئے ہوئے خواتین کے ساتھ کافی وقت گزارا اور ان کو زندگی میں خواتین کی کردار کے حوالے سے آگاہ کیا افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر سوات نے کیمپ کے شرکاء میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

ایڈونچر کیمپ میں خواتین نے سوات کے حسین وادی مالم جبہ کا دورہ کیا اور وہاں پر برف سے ڈھکے قدرتی حسن سے مالامال نظاروں میں اپنا وقت گزار جس کے دوران مختلف ٹرینرز نے انہیں ٹریننگ دیا اور اس دوران ٹریکنگ اور دیگر ٹریننگ سرگرمیاں منعقد کئی گئی اس موقع پر پشاور سے آئی ہوئی کیمپ کے ایک آرگنائزر نمرا نے روزنامہ چاند سے گفتگو میں کہا کہ واقع سوات ایک خوبصورت جگہ ہے وادی سوات میں حسن کی کوئی کمی نہیں ہے اللہ تعالی نے ہمیں ایک خوبصورت ملک دیا ہے ہمیں اپنے ملک ،لوگوں اور ان نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہئے ۔

مالم جبہ کے بعد کیمپ کے دوران خواتین نے مرغزار وادی کا دورہ کیا اور وہاں پر حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوئیں اس موقع پر خواتین نے سوات کے مشہور وائٹ پیلس ہوٹل دیکھا اور وائٹ پیلس ہوٹل کے خوب تعریف کی اس موقع پر کراچی سے آئی ہوئی فاطمہ بروہی نے حسین وادی مرغزار کے حوالے سے کہا کہ وائٹ پیلس اکر ایک سکون مل گئی ،مرغزار میرا پسندیدہ جگہ ہے اور یہاں وقت گزارنا اور یہاں کے قدرتی ماحول میں بیٹھ کر انسان کو سکون مل جاتا ہے ۔

ایڈونچر کیمپ میں خواتین نے سوات کے علاقہ مدین ،چیل بشیگرام اور بحرین کے علاقوں کا بھی دورہ کیا اور چیل میں خواتین نے جب ٹراوٹ مچھلیاں دیکھ لی تو خواتین حیران رہ گئی وہاں پر ایڈونچرز نے کافی وقت گزارا اور مختلف ٹریننگ سیشنز بھی منعقد کئے گئے جبکہ ملک بھر سے آئے ہوئے خواتین نے دریائے سوات کنارے مدین اور بحرین کے علاقوں کی خوب تعریف کی اس موقع پر پشاور سے آئی ہوئی ایک سپیکر نے مدین اور بحرین کے علاقوں کی خوب تعریف کی اور کہا کہ جب ہم گھومتے پھرتے ہیں تو ایک جگہ بہت خوبصورت ہوتی ہے مگر جب پھر ہم دوسرے علاقوں کو جاتے ہیں تو وہ علاقہ دوسرے سے خوبصورت ہوتی ہے انہوں نے کہا ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ انہوں نے ہمیں اس طرح کا خوبصورت ملک دیا ہے .

یوتھ ڈویلپمنٹ سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین سید فرہاد شاہ نے اس موقع پر روزنامہ چاند سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سیاحت کو فروغ دینا ہے ،ہمارے علاقے بہت خوبصورت ہے ،انہوں نے کہا کہ اس کیمپ کا مقصد پختونوں کی بہتر امیج دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے کیونکہ پختون ایک مہمان نواز اور پرامن لوگ ہیں ۔

ایڈونچر کیمپ میں ملک کی چاروں صوبوں خواتین نے شرکت کی تھی اور ان سب کو سوات کے سیاحتی علاقے دکھانے تھے کہ سوات میں اب امن ہے اور سوات کی خوبصورتی دیکھنے کے لیئے ملک بھر سے تو سیاح اتے ہے مگر اب غیر ملکی سیاح بھی ارہے ہیں انہیں سوات کے تاریخ اور سیاحتی خوبصورت علاقے دکھائے گئے،کیمپ میں مختلف سیشن بھی ہوئے۔اسکے ساتھ اس میں ٹریکینگ،کیپمنگ اور مختلف ٹریننگ سرگرمیاں بھی ہوئی جس کا مقصد علاقے میں سیاحت کو فروغ دینا تھا ۔
2,813 total views, no views today



