سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے اپنے اچانک دورے کے دوران سیدو شریف میں زیرتعمیر سوات جیل کے منصوبے کا معائنہ کیاجس پر تعمیراتی کام جاری ہے اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی میٹیریل کے سیمپل اپنے ہمراہ لیجانے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا لیبارٹری ٹیسٹ کرکے یقینی بنایا جائے گا کہ تعمیراتی کام کا معیار کس حد تک بہترین ہے اور یہ بھی واضح کیا کہ صوبائی حکومت منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی یہ عظیم الشان منصوبہ ساڑھے 71کروڑ روپے کی لاگت سے دو سال کے عرصہ میں مکمل ہونا ہے فول پروف سیکورٹی سہولیات سے مزین اس تین منزلہ عظیم الشان جیل کی عمارت میں چھ سو قیدی رکھنے کی گنجائش ہو گی اس موقع پرموجود مقامی لوگوں نے فضل حکیم خان کے دورہ اور معائنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ شاندار منصوبہ انہی کی کوششوں کی مرہون منت ہے جس کی بدولت اب سوات کے قیدیوں کو مقامی طور پر اضافی سہولیات اور اصلاح کے مواقع میسر آئیں گے چیئرمین ڈیڈیک نے کہاکہ 2005کے تباہ کن زلزلہ میں متاثرہ سوات جیل کی تعمیر نو کی توفیق گزشتہ کئی حکومتوں کو نہیں ہوئی اور یہ سعادت پی ٹی آئی حاصل ہوئی سوات کے معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید ہونے والے ملزمان کے خاندانوں، وکلاء اور سکیورٹی اہلکاروں کے بار بار تیمر گرہ اور بونیر جیلوں کو آمد و رفت کی تکالیف اور اخراجات کو دیکھ کر صوبائی حکومت نے سوات جیل کی تعمیر کا فیصلہ کیا اور اس بنیادی مسئلہ کے حل کیلئے 71کروڑ50لاکھ روپے کی خطیر رقم فراہم کی فضل حکیم خان نے کہا کہ سوات جیل کی عمارت کی بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کے علاوہ دیگر سہولیات میں ملحقہ آبادیوں اور گھروں کی چاردیواری کی حفاظت اور خوبصورتی بھی شامل ہے اس موقع پر متعلقہ افسران نے چئیرمین ڈیڈیک کو تفصیلی بریفنگ دی اور منصوبہ کے خد وخال و اضح کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1,435 total views, no views today



