سوات (سوات نیوزڈاٹ کام ) ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے کہاکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس جوان فورس کا قیمتی اثاثہ ہے ، قیام امن کے خاطر اپنی جان ہتھیلی پررکھنے والے پولیس آفسران و اہلکاروں کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ عوامی خدمت کے لئے ہر دم تیار اور مثالی امن کی ضامن سوات پولیس نے لوگوں کے دلوں میں معتبر مقام حاصل کرلیاہے ، ان خیالات کا اظہارضلعی پولیس آفیسر نے اپنے دفتر میں نمایاں کارکردگی کی حامل پولیس آفسرن و اہلکاروں کے اعزاز میں منعقد ہ تقسیمِ انعامات کی ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب سے اپنے خطاب میں پولیس کی پیشہ ورانہ استعدادِ کار ، امن وامان کی قیام و انسدادِ جرائم اور عوامی خدمت کے لئے پیش کردہ بہترین کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ امن کی بحالی اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے پولیس کے جوانوں نے عوام بھر پور کردار اداکیاہے انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ حکمت عملی ، انسدادِ جرائم ، قیام امن ،شفافیت اور عوامی خدمت کے لئے پولیس فورس کے ہر آفیسر اور جوان کو ہر سطح پر مستعدی سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے ہونگی۔
ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس افسران پر زور دیا کہ وہ اُن سے وابستہ عوامی توقعات کیلئے اپنی فرائض کی انجام دہی نیک نیتی اور ایمانداری سے یقینی بنائیں اور عوامی فلاح کے خاطر لائے گئے پولیس اصلاحات سے لوگوں کو مستفید کرانے کیلئے اپنے کارکردگی میں مزید نکھار پیداکریں۔
1,234 total views, no views today



