سوات(سوات نیوزڈاٹ کام ) پاک فوج کے زیر اہتمام شانگلہ کے گاوں کروڑہ میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاک فوج اور سویلین ماہر ڈاکٹروں نے ملکر اپنی خدمات سرانجام دی، اور علاقہ کے تقریبا تین سو سے زائد غریب لوگوں کا معائنہ کیا جبکہ ان کو فری ادویات بھی دی گئی، فری میڈیکل کیمپ میں کثیر تعداد میں خواتین بچے اور بزرگ شامل تھے، یہ اس دور افتادہ گاوں میں اس نوعیت کا پہلا کیمپ تھا، علاقہ کے عوام نے فوج کے اس اقدام کو بہت سراہا اور پاک فوج کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔
1,538 total views, no views today
Comments



