سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی مٹہ سے شروع ہوئی ۔جو پاکستان زندہ باد موومنٹ کے چیئرمین اعجاز پشتون. میاں گل جلیل اور بہادر خان کے سربراہی میں شروع ہوئی اور بشاط چوک مینگورہ سے ہوتے ہوئے سوات پریس کلب پر اختتام۔پذیر ہوئی ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان زندہ۔باد موومنٹ کے چئیرمین اعجاز پشتون اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انڈیا نے پاکستان پر۔جنگ مسلط کی تو پاک فوج کیساتھ عوام۔شانہ۔بشانہ ہونگے ۔ اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ۔ مقررین نے کہا کہ وہ۔دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہرقسم کی۔جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار یے ۔انہوں نے کشمیر میں۔بھارتی۔جارحیت کی۔مزمت کی۔
2,116 total views, no views today



