مٹہ ( سوات نیوزڈاٹ کام ) مٹہ میں تقسیم ہونے والے پودے غیر معیاری اور سوکھی ہوئے ہیں ذمہ دار انکوائری کریں جنگلات اور نر سریوں میں کام کرنے والے نگھبان کو پیسے نہیں ملتی پتہ نہیں کون لیتا ہے جنگلات میں موجود ونڈ پال پتہ نہیں کس نے نکال دیا جنگلات ونڈ پال سے خالی ہوچکی ہے مٹہ کھلی کچہری میں شاہ فہد کی محکمہ فارسٹ مٹہ پر الزامات ایس ڈی ایف او نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دی ڈی سی سوات نے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ میں ہونے والی کھلی کچہری میں اس وقت ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے ایک تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا جب شاہ فہد نے اپنے تقریر میں کہا کہ مٹہ میں تقسیم ہونے والی تمام پودے سوکھی تقسیم کی گئی ہے اور اب تک نرسریوں جنگلات میں کام کرنے والی نگھبان کو پیسے نہیں دی گئی ہے جس کی بارے میں کوئی پتہ نہیں کہ کون لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ جنگلات میں ونڈ پال درختوں کو معلوم نہیں کون لے گئیں ہیں کیونکہ ان جنگلات میں اب یہ ونڈ پال نہیں جس پر ایس ڈی ایف مٹہ نے تمام الزامات کو غلط اور بے بنیاد قراردی اور وضاحت کردی لیکن شاہ فہد کی مطمئن نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے ایک تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا علان کیا
1,412 total views, no views today



