سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )ایڈیشنل ایس پی سوات خان خیل خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جو ویڈیو وائرل ہوئی ہے، اور اس میں جو الزامات عائد کئے ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہیں، بت کڑہ میں جس گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا تھا، اس میں چرس بھاری مقدار میں فروخت ہوتی ہے، پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد کارروائی کی، اپنے ویڈیو پیغام میں خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی سوات خان خیل خان نے کہا کہ پولیس کیساتھ سرچ وارنٹ اور لیڈی پولیس کانسٹیبل موجود تھی، جب وہ عیسیٰ محمد کے گھر داخل ہوئی تو گھر کے خواتین نے لیڈی پولیس کانسٹیبل پر تشدد کیا ، جس کے بچاو کیلئے پولیس اندر داخل ہوئی ،لیکن پختون کلچر اور علاقہ کے عوام کے پرزور مطالبہ پر پولیس نے قانونی کارروائی نہیں کی ، انہوں نے کہا کہ متعلقہ گھروالوں نے اپنے پسند کی ویڈیو بنا دی ہے،جس میں ہونے لگنے والے الزامات کی کوئی صداقت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ کار سرکار میں مداخلت کرنے پر پورا محلہ سیدوشریف پولیس سٹیشن ایا اور انہوں نے تحریری طور پر اپنے کئے پر معافی مانگ لی ، ایس پی نے کہا کہ پورے محلہ نے یہ بھی گواہی دی ہے کہ متعلقہ گھر والے منشیات فروخت کررہے ہیں،
2,652 total views, no views today



