مٹہ(رحیم خان۔سے)یوم پاکستان مٹہ سوات میں بڑے جوش و جذبے سے منایاگیاجس میں علاقےکےمشران،سول اور پولیس انتظامیہ کے افسران اور طلبہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔یوم پاکستان مٹہ پریس کلب اور پاک آرمی کے درمیان 23 مارچ کے حوالے سےدوستانہ کرکٹ میچ بھی کھیلاگیا۔ تقریب میں سکول کے بچوں نے ملی نغمے گاے اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔کمانڈنگ آفیسر 2 فیلڈرجمنٹ آرٹلری کرنل شاھد بشیر اور علاقے کےمشران نے بچوں میں اورمیچ جیتنےوالی ٹیم میں انعامات تقسیم کیے۔علاقےکی یوتھ نے کرنل شاھدبشیرکومحسن سوات کالقب دیااور انھیں روایتی ٹوپی بھی پہنائی تقریب کی مہمان خصوصی کرنل شاھدبشیرنےشرکاءسے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہم ملک کےدفاع کیلیےیکجاہیں۔ علاقےمیں امن کی فضاکوسراہاجس میں علاقےکےمشران،پولیس اورمیڈیانمانئندگان کا اہم کردار ہے۔ اس موقع پر موسم بہار کےدرخت لگاومہم کابھی آغارکیا۔
1,798 total views, no views today



