سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال خان ، سینئر سول جج طلا محمد اور دیگر نے ضلعی کچہری میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کاآغاز کردیا ، گذشتہ روزسبز پاکستان شجرکاری مہم کے سلسلے میں ضلعی عدالت گلکد ہ میں تقریب منعقد ہوئی ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع قاضیظفر اقبال خان ، سینئر سول جج ایڈمن سوات طلا محمد، جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن عنایت اللہ ایڈوکیٹ اور DFO فارسٹ نے احاطہ عدالت میں پودہ جات لگائے ، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا آسان ہے لیکن ان کی حفاظت کرنا مشکل ہے ، ہم سب پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ درخت لگائیں اور ان کی خفاظت کریں کیونکہ جہاں پر درخت ہوتے ہیں وہاں پر موسم خوشگوار اور ہوائی صاف ہوتی ہے اور وہاں کے لوگ صحت مند رہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملک کر سبز پاکستان بنانے کا جدوجہد کریں گے ، اس موقع پر خیر سگالی کی دعا کی گئی۔
1,978 total views, no views today



