سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ اینگروڈھیرئی میں مکان کی چھت گرنے سے دو افراد ملبہ تلے دب گئے ، ریسکیو 1122 کے مطابق گاوں اینگروڈھیری میں مکان کے قریب کھدائی کاکام جاری تھا کہ اس دوران پڑوس میں واقع مکان کی چھت گرئی جس کے ملبہ تلے ایک خونخوار بچے سمیت دو افراد دب گئے ، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں، مقامی لوگوں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، اور دونوں بچوں کو بحفاظت نکال کر سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ملبہ تلے دبنے والے بچوں مین ایک کی عمر چار سال جبکہ دوسری بچی کی عمر چھ ماہ تھی ۔
پولیس نے واقعہ کی ایف ائی ار درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔
1,464 total views, no views today
Comments



