مینگورہ، برہ بانڈئی کے علاقہ غوریجہ میں دریاکے کنارے سے بھاری مقدار میں مختلف اقسام کے گولیا ں اور ہیند گرنیڈ برامد،سیکورٹی فورسز نے تحویل میں لے لی۔گزشتہ رات برہ بانڈئی کے علاقہ غوریجہ میں مقامی افراد کو دریا کے کنارے سینکڑون کے تعداد میں مختلف بور کے کارتوس ، ہینڈ گراور دیگر سامان دیکھا جس پر مقامی لوگوں نے فوری طور پر فورسز کو اطلاع دی۔فورسز نے موقع پر پہنچ کراپنے تحویل لے لیا۔ذرائع کے مطابق تما م سامان کے ایک تھیلے میں پڑا تھا جس میں مجموعی طور پرمختلف بور کے چار سو کارتوس،ہینڈ گرنیڈ،چارجرز تھے جبکہ پاس سے ایک جیکٹ بھی ملا ہے جس کے اندر ایس ایم جی کے میگزین تھے۔
866 total views, no views today
Comments


