سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)آل ٹیچر گرینڈ الائنس ضلع سوات کا اپنے مطالبات کے حق میں سوا ت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرہ ملابابا سکول نمبر4سے جلوس کی شکل میں روانہ ہوکر مینگورہ شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچ گیا ، پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میاں نوربادشاہ ، وائس چیئرمین زکریا باچہ شاہین، محمد ظاہر شاہ خان ، ثواب گل ، ارشاد علی خان ، جوہر علی خان ، حافظ محمد علی ،قاضی اسرار الدین ، بشیر احمد ، لطیف احمد ، عظیم خان، مولانا رجب علی ، محمد علی اور دیگر نے کہا کہ مشیر تعلیم نے اساتذہ کے بارے میں جو الفاظ استعمال کیئے ہیں وہ قابل مذمت ہے اور جس کی ہم پر مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا اساتذہ معماران قوم ہے اور اسی وجہ سے وہ عظیم پیشے سے تعلق رکھتے ہیں اور ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی جیسا کردار ادا کرتے ہیں ، تو ہمارے مشیر ، وزیر اور اعلیٰ حکام کو چاہیئے کہ وہ اساتذہ کو عزت دیں اور ان کے پیشے کوقدر کے نگاہ سے دیکھتے ہوئے ان کے مسائل کی حل پر توجہ دیں تاکہ ہمارے بچوں اور دیگر افراد کو ایک اچھا معاشرہ میسر ہوں ، انہوں نے کہا کہ مشیر تعلیم نے جو الفاظ استعمال کیئے ہیں وہ قابل براداشت نہیں لہذا ان کو چاہیئے کہ وہ اساتذہ سے معافی مانگ کر اپنی توہین امیز الفاظ واپس لیں ، انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ متعلقہ مشیر کو برطرف کریں اور اساتذہ کو عزت بخشیں اگر ہمارے مطالبات حل نہ کئے گئے تو یہ ایک علامتی احتجاج تھا جس کے بعد ہم صوبہ بھر کے سطح پر احتجاجی تحریک شروع کردیں گے ۔
1,669 total views, 2 views today