مینگورہ، اہلیان کالام نے الزام عائد کیا ہے کہ وہاں پر تعینات ایس ایچ او ٹمبرمافیا اورمنشیات فروشوں سے ملا ہوا ہے جبکہ ساتھ ساتھ رشوت کا بازاربھی گرم رکھا ہے لہٰذہ حکام انہیں معطل کرکے ان کے خلاف تحقیقات کریں بصورت دیگراحتجاجی مظاہرے شروع کریں گے،اس حوالے سے گذشتہ روز جلات خان،بہروزخان،عبدالمالک اورکالام سے تعلق رکھنے والے دیگر عمائدین نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کالام پولیس اسٹیشن میں تعینات ایس ایچ او شکیل منشیات فروشوں اورٹمبر مافیا سے ملا ہوا ہے جبکہ ساتھ ساتھ رشوت کا بھی بازارگرم رکھا ہے اوراس مقصد کیلئے اپنے کارندے رکھے ہیں ،انہوں نے کہاکہ مذکورہ ایس ایچ او قوموں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کررہا ہے اوران کی موجودگی سے یہاں پر قوموں کے مابین تصادم کا خدشہ ہے لہٰذہ ہم مزید انہیں کالام میں برداشت کرنے کو ہرگز تیار نہیں،انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے ہم نے حکام کو درخواست بھی دی ہے جبکہ حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایس ایچ اوشکیل سے ہمیں چھٹکارہ دلائے ،انہوں نے کہاکہ اگر ایس ایچ او شکیل کو فوری طورپر معطل کرکے ان کے تحقیقات کا آغاز نہیں کیا گیا تو اہلیان علاقہ احتجاجی مظاہروں ،جلسے جلوسوں اوردھرنوں پر مجبورہوجائیں گے،اس موقع پر نورشاہ،مشرف شاہ،محمددرویش،شہزادہ ،امیرصاحب اوردیگرعمائدین بھی موجو دتھے۔
810 total views, no views today


