سوات(سوات نیوزڈا ٹ کام )اسلامی سال میں بعض مہینوں اور کچھ دنوں کو خاص اہمیت حاصل ہے، جس میں ایک رات شب برات کی بھی ہے،اس رات زیادہ تر لوگ رات کو عبادت جبکہ دن کو روزہ رکھتے ہیں، لیکن بعض لوگ اپنے پیسوں کی چکر میں ایسے پروگرامات کرتے ہیں، جس سے سر شرم سے جھک جاتاہے، گزشتہ رات یعنی شب برات کو یوریکان کانفرنس سوات کے ودودیہ ہال میں منعقد ہو ا جس میں ملک بھر سے ڈاکٹروں ، ریسرچرز نے شرکت کی، دن کو کانفرنس جاری رہا، جبکہ رات کو پشتو کے معروف گلوکار ہمایوں خان اور لیلا خان نے اپنے اواز کے جادو سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو نچانے پر مجبور کیا، اس مقدس رات کو اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ موسیقی کوسنتے رہے اور ناچتے رہے ، جبکہ اس موسیقی کے پروگرام کی سیکورٹی کیلئے دو عدد پولیس موبائل بھی کھڑی تھی،اوراس کی اجازت ضلعی انتظامیہ نے دیا تھا، موسیقی کے اس پروگرام پر سوات کے عوام اور مذہبی طبقہ نے شدید مذمت کی اور صوبائی حکومت نے مقدس رات کی تقدس کو پامال کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔
ویڈیو دیکھیں
1,659 total views, no views today



