سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )کنٹرولر سوات بورڈ ان ایکشن ،ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر دو سپرنٹنڈنٹ معطل ، ایک جعلی امیدوار کو پکڑلیا ، عملہ کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ،گذشتہ روز کنٹرولڑ امتحانات عمر حسین اور پی ایس ٹو چیئرمین سردار علی نے پروفیسر تصبیح اللہ چیئرمین سوات تعلیمی بور ڈ کی خصوصی ہدایت پر ضلع بونیر میں جاری انٹر میڈیٹ کے مختلف امتحانی مراکز کا معائنہ کیا ، معائنہ کے دروان گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ڈگر بی ہال سے سپرنٹنڈنٹ کو ہٹا کر نئی سپرنٹنڈنٹ تعینات کیا گیا جبکہ اور انویجیلیٹر کو بھی معائنہ کے دوران مختلف مراکز سے سبکدوش کئے گئے ، کنٹرولر امتحانات نے واضح کیا کہ امتحان کے دوران ناقص ڈیوٹی پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائیگی ، سوات کے امتحانی مراکز کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ خپل کورماڈل سکول گرلز سیکشن میں دوسری طالبہ کی جگہ امتحان دینے والی طالبہ کو موقع پر پکڑ کر کیس بنایا گیا ، بورڈ کی ویجلینس کمیٹی ہمہ وقت تیار رہتی ہے اور کسی بھی شکایت کی صورت میں بروقت آزالہ کیا جارہا ہے ، انہوں نے والدین ، اساتذہ کرام اور سماجی لوگوں سے بھی اپیل کی کہ امتحان کو احسن طریقے سے انجام دینے میں اپنا کردارادا کرے ، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میٹرک سالانہ امتحان کے پرچوں کی مارکنگ بورڈ میں شروع ہوچکا ہے جس کے لئے قابل اساتذہ کرام کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہے ، انہوں نے میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ بھی اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کریں تاکہ ہر بچے کو انکا حق مل سکے اور ہمیں ایک تعلیمی یافتہ معاشرہ میسر آسکے، انٹر میڈیٹ جاری امتحان کے حوالے انہوں نے بتایا کہ سوات تعلیمی بورڈ کے احاطے میں تینوں اضلاع یعنی سوات ، بونیر اور شانگلہ کے تمام مراکز میں امتحان جاری ہے اور اللہ تعالیٰ سے امید رکھتے ہیں کہ یہ امتحان بھی میٹرک سالانہ امتحان کی طرح بخوبی اختتام پذیر ہوگا ، ڈیوٹیوں پر معمور تمام اساتذہ کرام سے اپیل کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات نے واضح کیا کہ اگر اکسی بھی سنٹر سے شکایت موصول ہوئی اور حقیقت نکلی تو ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔
1,208 total views, no views today



