سوات (سوات نیوزڈاٹ کام ) سوات سپرلے میلہ کے نام سے خواتین کیلئے منعقدہ میلہ منسوخ کر دیا گیا ، ودودیہ ہال سید وشریف میں ضلعی حکومت اور سپورٹس کمیٹی کی جانب سے آج ہونے والے سپرنگ میلے کا انعقاد ہونا تھا جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے تھے مگر نامعلوم وجوہات کی بناء پر ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ اور ڈی ایس او سوات اور کونسلر فضل معبود نے سوات سپرلے میلہ ملتوی کر دیا ،میلے کی آرگنائزر ضلعی خاتون کونسلر نسیم خان تھی ، تفصیلات کے مطابق ودودیہ ہال سید وشریف میں آج ہونے والا خواتین میلہ ضلع ناظم سوات نے منسوخ کر دیا ، جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے تھے لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پر ضلع ناظم نے میلہ کا انعقاد منسوخ کیا ذرائع کے مطابق میلے کیلئے گذشتہ ایک ہفتے سے انتظامات کئے جا رہے تھے اور اس میلے میں خواتین کیلئے سپورٹس ، میجک شوز ، تائیکوانڈو سمیت سٹالز لگانے کیلئے بھی انتظامات کئے گئے تھے اور اس میں پشتو کے معروف اداکار سید رحمان شینو اور معروف گلوکاروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا اس حوالے سے میلے کی آرگنائزر و ضلعی کونسلر نسیم خان نے تمام انتظامات کئے تھے اور یہ میلہ ضلعی حکومت اور سپورٹس کمیٹی کے تعاون سے منعقد ہونا تھا ۔

1,702 total views, no views today



