سوات(سوات نیوز) مینگورہ پولیس نے شہر سے پستول ہاتھ میں لئے لڑکی کو گرفتار کرلیا۔ مینگورہ پولیس سٹیشن کے مطابق شہر میں ایک۔سترہ سالہ لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ جس کے ہاتھ میں پستول تھا اور وہ مختلف قسم۔کی باتیں کررہی ہے ۔ جیسے وہ کسی فلم یا ڈرامہ میں کام کرتی ہوں ۔ پولیس کے مطابق لڑکی مسلسل اپنا بیان بدل رہی یے۔ جس سے لڑکی کی ایڈریس اور انفارمیشن کے حصول میں پولیس کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے ۔ تاہم ہولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔
پو لیس انویسٹی گیشن کے مطابق سترہ سالہ لڑکی لنڈیکس میں احسان اللہ کے گھر داخل ہوئی اور بچوں۔کوکمرے میں یرغمال بناکر اہلخانہ سے پچاس لاکھ تاوان کا مطالبہ کردیا۔ اہخانہ نے پولیس سے مدد طلب کرلی ۔ پولیس نے لڑکی کو اسلحہ سمیت موقع سے گرفتار کرلیا۔ جس سے پولیس سٹیشن میں تفتش شروع کردیا
2,479 total views, no views today



