سوات ،پیپر منی ،پروموشن اور اینول فنڈز کے نام پر ضلع سوات کے نجی سکولوں کی لوٹ مار ،صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کاموش تماشائی بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع سوات کے بیشتر سکولوں میں پپیر منی کے نام پر والدین کو سکول کے مالکان دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں،صوبائی اور ضلعی حکومت خاموش تماشائی بن گئیں،یوں تو سوات میں قائم چھوٹے اور بڑے نجی سکولوں نے بھاری بھر فیسوں میں بے پناہ اضافہ کیا ہے جبکہ اسکے ساتھ ساتھ سہ ماہی،ششماہی،اور سالانہ امتحانات کے مد میں پیپر منی کے نام پر چھوٹے اور بڑے بچوں سے 500 سے لیکر 1000 روپے تک لئے جاتے ہیں ،جبکہ نر سری تا جماعت دہم تک کے امتحان پر اوسط طالبعلم خرچہ 50روپے سے بھی کم ہے ،ضلع سوات کے غیور کا صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ نجی سکولوں میں پیپر منی ،پروموشن ،ایڈ میشن،اور اینول فنڈز فیس کے ذریعے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ بند نہ کیاگیا تو ضلع سوات کے عوام احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور ہوجائینگے
1,012 total views, no views today


