سوات(سوات نیوز)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی خصوصی ھدایت پر ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس سوات کے ہیڈ کوارٹر میں تنظیم شہری دفاع سوات کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت انچارج سول ڈیفنس محمّد الیاس نے کی اجلاس میں تنظیم شہری دفاع سوات کے تمام سینئر رہنماوں اور پوسٹ وارڈنز نے شرکت کی اجلاس میں عیدالفطر میں رضاکاروں کی ٹریفک پولیس کے ہمراہ ٹریفک ڈیوٹی پلان ترتیب دیا گیا تمام پوسٹ وارڈنز نے اپنی پوسٹوں سے پندرہ پندرہ رضاکاروں کو عیدالفطر میں ٹریفک پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ ڈیوٹی دینے کیلئے نامزد کیا انچارج سول ڈیفنس نے دوران ڈیوٹی رضاکاروں کو شہریوں سے بہترین روئیے اور حسن اخلاق کی تلقین کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تنظیم شہری دفاع کے سینئر وارڈنز تمام پوسٹوں میں رضاکاروں کی نگرانی کرینگے ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر خالد محمود تمام پوسٹ وارڈنز سے مشاورت کے بعد سب کو اپنا اپنا ڈیوٹی پوانٹ اور ٹائمنگ کی نشان دہی کرائنگے اور تمام تر پیشرفت و تفصیلات سے انچارج سول ڈیفنس کو وقتاً فوقتاً اگاہ کرتے رہینگے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا سول ڈیفنس سوات کے 300 رضاکار عیدالفطر میں ڈیوٹی سرانجام دینگے اسی طرح عیدالفطر کے موقع پر سوات آنے والے سیاحوں اور مہمانوں کی بھرپور رہنمائی کے علاوہ ان میں سول ڈیفنس سوات کی جانب سے کلین اینڈ گرین پاکستان آگاہی پر مبنی پمفلت تقسیم کیا جائے گا جس کا مقصد تمام سیاحتی مقامات پر ہر پکنک پوانٹ کو صاف رکھنا ہے اجلاس میں اس کے علاوہ دیگر امور پر بھی تفصیل سے بحث ہوئی۔
1,144 total views, 2 views today