مینگورہ، سیدو شریف آف ہسپٹلز میں دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں سے سہولیات کے حوالے سے سروے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں سہولت نام کی چیز نہیں ، ایمرجنسی میں صرف ایک ڈاکٹر بیٹھارہتا ہے باقی افراد ٹریلنگ والے جو خود ڈاکٹر ز ظاہر کرتے ہیں کو کسی چیز کا علم نہیں ہوتا ، او پی ڈی کابھی چلتا ہے کہ ڈاکٹر صاحب تو اٹھ چکے ہیں نہ ادویات ہیں نہ ٹسٹ کیلئے سہولیات ، لیبر روم تو اصطبل سے بھی بدتر ہے ۔ بد بو اور تعفن سے تندرست لوگ مریض بن جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کے وار ڈز میں پڑے مریض اللہ کے رحم وکرم پر ہوتے ہیں ڈاکٹر آئے نہ آئے کسی کی کوئی پر واہ نہیں ، انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور کہا کہ انہوں نے صحت کی سہولیات کا وعدہ کیا تھا ، لیکن ہسپتالوں کی حالت پہلے سے بھی بدتر ہے لہذا سہولیات کی فراہمی یقینی بناکر غریب عوام کے مشکلات کم کی جائے ۔
918 total views, no views today


