مینگورہ ، محکمہ فشریز سوات کے غیر قانونی مچھلیوں کا شکار کرنے والوں کے خلاف کاروائی وزیرا علیٰ کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک وفشریز K.P.K محب اللہ خان اور ایسٹنٹ ڈائر یکٹر فشریز ضلع سوات محمد علی خان ہدایت پراسٹنٹ وارڈ فشریز نے فشریز واچرز کے ہمراہ دریائے سوات کے مختلف مقامات پر مچھلی کا غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی اس دوران باغ ڈھیرئ دمغار، چارباغ ، دکوڑک ، آمام ڈھیرئ اور شموزئ کے مقام پر دریائے سوات میں مچھلی کا غیر قانونی شکار کرنے والے کئی افراد کو چالان کیاگیا ۔ اور ان کے قبضے سے 3عدد جنریٹر ، جال پٹی ، اپنے قبضے میں لئے ۔
744 total views, no views today
Comments


