بریکوٹ (ریاض احمدسے)تھانہ غالیگے پولیس کے کاروائی،بریکوٹ علاقہ کوٹہ سے پانچ سالہ معصوم اغواشدہ بچے کو ڈرامائی انداز میں بازیاب کر لیا۔ ایک ملزم گرفتار جبکہ دیگر ملزمان کے خلاف پو لیس چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید اہم انکشافات متوقع ہے۔ انشااللہ بہت تمام ملزمان گرفتار ہو جا ئیں گے۔ واقعات کے مطابق گزشتہ روز بریکوٹ کے علاقہ کوٹہ سے ملزم امین اللہ ولد گلاب نور ساکن اسبنڑ دیر لوئر دیگر ساتھیوں کے ساتھ پانچ سالہ سہراب ولد ظہور علی ساکن کوٹہ کو اغوا کرلیا۔ تھانہ غالیگے پو لیس نے بذریعہ وائر لیس تمام علاقوں کو اطلاع دی تھی۔ علاقہ پلئی میں لیوی پوسٹ کے پلئی کے اہلکاروں نے ملزم امین اللہ ولد گلاب نور کو فؤگرفتار کر کے ان کے قبضے سے مغوی بچہ سہراب ولد ظہور علی ساکن کوٹہ کو برآمد کر لیا۔
اس حوالے سے ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل بادشاہ حضرت خان ایس ایچ او تھانہ غالیگے اختر ایوب خان میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ مذکورہ بالا ملزم کے دیگر ساتھیوں کے گرفتار ی کے لئے ٹیمیں تشکیل دے چکے ہیں بہت ان ملزمان کو گر فتار کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم امین اللہ سے مزید تفتش جاری ہے۔ 14 سالہ ملزم امین اللہ ولد گلاب نور ساکن اسبنڑ دیر لو ئر کے مطابق سہراب ولد ظہور علی کو گردے نکالنے کے غرض اغوا کیا تھا۔ قبل ازیں تین بچوں کو اغوا کر چکے ہیں۔
1,696 total views, no views today



