سوات(خورشید علی )وفاقی وزیر مواصلات وپوسٹل مراد سعید کے گھر سے چند گز دور کبل بازار مکمل طور پر بند، تاجربرادری نے ٹیکسوں کیخلاف شٹر ڈاون ہڑتال کردی، پورے تحصیل کبل میں ایک بھی دکان کھلی نہیں ہے، احتجاج کی کال مختلف سیاسی جماعتوں اور تاجربرادری نے دیا تھا، تاجر برادری کے مطابق حکومت ٹیکس فری زون میں غیر قانونی وغیر ائینی ٹیکس لگارہےہیں جس کو کسی بھی صورت پر نہیں مانیں گے، تاجر برادری کے رہنماوں نے کہا کہ یہ حلقہ مراد سعید کا ہے اور انہوں نے بارہا اس بات کا اعلان کیا ہے کہ یہاں پر ٹیکس نہیں لگے گا لیکن وہ اپنے وعدے اور دعوے کی خلاف ورزی کررہا ہے اور سوات کبل کو ٹیکس نیٹ زون میں شامل کررہا ہے، تاجر برادری کا کہنا ہے کہ مرجائیں گے ٹیکس نہیں دینگے ۔
2,457 total views, no views today
Comments



