سوات(سوات نیوز) سیاسی مداخلت نہیں کرینگے، پی ٹی ائی نے اپنا یہ نعرہ بدل کرسیاسی مداخلت کرینگے، رکھ دیا، مینگورہ شہر کے ایم پی اے نے مبینہ طور پر 18 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا نیا اور جدید مذبحہ خانہ کھولنے کے احکامات واپس لے لییے، اور مذبحہ خانہ شہر سے باہر منتقل کرنے کی بجائے سیاسی مداخلت پر سبزی منڈی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ سنا دیا، ذرائع کے مطابق مبینہ طورپر خاندانی پریشر کی وجہ سے مقامی ایم پی اے نے 18 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا نیا مذبحہ خانہ کو کھولنے کے احکامات فوری طور پر واپس لے لئے ، احکامات واپس لینے کے بعد جدید طرز پر تعمیر ہونے والا مذبحہ خانہ اب سیدو ہسپتال کی طرح پر اسرار عمارت بن جائیگا۔ اور خدا خبر کب یہ مذبحہ خانہ کھلے گا۔
1,106 total views, no views today



