سوات(سوات نیوز)گزشتہ چھ سالوں کے دوران فخرِ پختونخواہ محب اللہ خان نے عوام سے اپنا ناطہ جوڑ کر رکھا ہفتہ میں دودن بلاناغہ حلقہ کے لوگوں کے لیے ہوتے ہیں، ان کی رہائش گاہ پر لوگوں کا تانتا رہتا ہے، صوبائی وزیر محب اللہ خان کی عوام دوست پالیسی ہی لوگوں کو تحریک انصاف کی طرف کھینچ کر لاتے ہیں محب اللہ خان کی عوامی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ کارکنوں کی طرف سے صوبائی وزیر پر اظہار اطمینان تفصیلات کے مطابق سوات کے صوبائی حلقہ پی کے 8 سے تحریک انصاف کی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے ممبر صوبائی اسمبلی محب اللہ خان جو کہ اس وقت صوبائی کا بینہ میں شامل ہیں محب اللہ خان صوبائی کابینہ میں ایک فعال اور متحرک وزیر ہے، گزشتہ پانچ سالوں میں زراعت لائیوسٹاک فشریز اینڈ کوآپریٹیو کی کارکردگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرنے پر موصوف کو ایک بار پھر اس وزارت کا قلمدان دیا ہے. گزشتہ پانچ سالوں کی طرح امسال بھی انہوں نے ہر ہفتہ میں دو دن حلقہ کے لوگوں کے مختص کرتے ہوئے حلقہ کے لوگوں میں تسلسل کے ساتھ اپنی موجودگی کو یقینی بناتے ہوئے ان کی مسائل سے آگاہی حاصل کرکے اس کے حل کیلئے اقدامات جاری کرتے ہیں لوگوں میں پابندی کے ساتھ اپنی موجودگی یقینی بنا کر محب اللہ خان نے ان حقیقی عوامی نمائندگی کا حق ادا کر رہے ہیں.
ہم محب اللہ خان پر فخر ہے ❤️
1,528 total views, no views today



