سوات (سوات نیوز) آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن کے ایک وفد کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات، ملاقات کے دوران کلرکس برادری کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ان کی رہائش گاہ پر کلرکس ایسو سی ایشن کے صدر علی رحمن کی قیادت میں وفد کا ملاقات کیا گیا، وفد میں محکمہ تعلیم کے صدر شوکت علی، پریس سیکرٹری احمد غنی، میڈیا کوارڈی نیٹر فواد علی، جان محمد اور سرفراز شامل تھے، ملاقات کے دوران ایپکا کے صدر علی رحمن وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو محمود کو چار ٹر آڈیمانڈ دیکر کلرکس برادری کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی اور خصوصاً محکمہ تعلیم کے دفاتر میں کلرکس کی تبادلوں کے حوالے سے اگاہ کیا، وزیر اعلیٰ محمود خان نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کلرکس ایسو سی ایشن کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے اور عید کے بعد کلرکس ایسو سی ایشن کے عہدیداروں کو پشاور بلاکر ان سے ملاقات کریں گے اور ان کی جائز مسائل کرنے کی کوشش کریں گے۔
1,016 total views, no views today



