سوات (سوات نیوز) فارم گراؤنڈ مکانباغ مینگورہ میں عید کے دن سے منعقد ہونے والے تفریحی فیسٹول سوات ٹورسٹ فن گالا کی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں صدر سوات یونین آف جرنلسٹ فضل رحیم خان، سوات پریس کلب کے آفس سیکرٹری سید محبوب علی، چیف آرگنائزر فیسٹول میاں سعید نذیر اور چیف ایگزیکٹیو دی ماس میڈیا لنک مشتاق اے خان نے شرکت کی، اس موقع پر ملک و قوم کی امن اور خوشحالی کے لئے دعا کی گئی، انہوں نے بتایا کہ فیسٹول کا انعقاد صرف اور صرف دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ یہاں پر امن قائم اور یہاں کے عوام امن پسند ہے، انہوں نے کہا کہ فیسٹول میں مختلف قسم تفریح ہوں گے اور انشاء عیددن یعنی 12اگست سے لیکر18اگست تک جاری رہیگا۔
1,233 total views, no views today
Comments



