سوات(سوات نیوز)ضلع سوات اور مالاکنڈڈویژن کا سب سے بڑا شہر مینگورہ ان دنوں بہت بڑے بحرانوں سے گزر رہا ہے، پانی کی شدید قلت کے بعد ایک اور بڑا مسئلہ یہاں کے میٹرک پاس طالب علموں کا ہے ،جن کی بڑی تعداد انٹر کی تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہورہی ہے، اس سال مینگورہ شہر سے تعلق رکھنے والے 7 ہزار طلبا وطالبات کو ایف اے ، ایف ایس سی میں داخلہ لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جہانزیب کالج مینگورہ ڈگری کالج میں محدود نشستوں کی وجہ سے غریب طلبا وطالبات پر تعلیم کے دروازے بند ہورہے ہیں، لیکن دوسری جانب حلقہ پی کے 5 سے منتخب ہونے والے ایم پی اے نہ تو پانی کی شدید قلت پر ایکشن لے رہے ہیں اور نہ اب طلباوطالبات کے داخلوں کے مسائل میں سنجیدگی دکھا رہے ہیں، میڈیا پر مسلسل اواز اٹھانے کے باوجود ایم پی اے صاحب خاموش ہیں ۔
7 ہزار سے زائد طلبا وطالبات جن کا تعلق اکثریت غریب خاندانوں سے ہے وہ مہنگی تعلیمی اداروں کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے ہیں، وہ تعلیم کے حصول سے محروم ہورہے ہیں، گزشتہ سال بھی مینگورہ شہر کے عوام اور ان کے بچے اس مسئلہ کے شکار تھے ، اور ہزاروں طلبائ پر تعلیم کے دروازے بند ہوگئے تھے اس سال بھی یہ خدشہ پیدا ہورہا ہے کہ مینگورہ شہر کے ہزاروں طلبا وطالبات تعلیم سے محروم ہو جائیں گے ۔
1,735 total views, 2 views today