اسلام اباد(این این ائی )پی سی بی نے پی ایس ایل کےتمام میچز پاکستان میں کرانے کا عزم کر لیا پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کا عزم کر لیا۔پی ایس ایل فائیو کے میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوں گے۔ لاہور میں پی سی بی کے چئیرمین احسان مانی اور فرنچائز مالکان کے درمیان پی ایس ایل کے معاملات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ملاقات میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔پاکستان سپر لیگ کا اگلاایڈیشن چار وینیوز لاہور، کراچی،ملتان اور راولپنڈی میں کرائے جانے کے امکانات ہیں۔مجوزہ شیڈول کے مطابق افتتاحی تقریب بیس فروری کو کراچی میں ہوگی جبکہ فائنل بائیس مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 13میچز لاہور،9میچز کراچی،8میچز راولپنڈی اور 4میچز ملتان میں کرانے کی تجویز ہے۔
920 total views, 4 views today