اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے مریم نواز کی گرفتاری پرحکومت پر طنز کرتے ہوئے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عید سے پہلے مریم نواز کو گرفتار کرنا بہت ضروری تھا، عید کے دن وہ انڈیا پر حملے کا اعلان کرنے والی تھیں۔جبکہ سینئر صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے مریم نواز کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مریم نواز منی لانڈرنگ کیسمیں گرفتار چار کروڑ اسی لاکھ ڈالر کی ایک اور 50 لاکھ ڈالر کی دوسری TT ، اورنہ جانے 00:00 / 00:00 کیا کیا!!! انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا نہیں بچے گا۔ان شاءاللہ۔دوسری جانب قومی احتساب بیورو( نیب ) کے اعلامیے کے مطابق مریم نواز اور یوسف عباس کو چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتارکرلیا گیا ہے ۔ چیئرمین نیب کے حکم پر ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کا طبی معائنہ کیا ۔ مریم نواز اور یوسف عباس کوکل احتساب عدالت لاہور میں ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا
914 total views, 2 views today