مینگورہ،مینگورہ میں سالانہ مڈل سکولزٹورنامنٹ کاانعقاد،مختلف مقابلوں میں سنگوٹہ مڈل سکول کی نمایاں پوزیشن ،کھلاڑیوں نے آئندہ مقابلوں کیلئے مزیدمحنت کرنے کا عزم کاظاہر کردیا،تفصیلات کے مطابق سوات کی سطح پرمنعقدہ ہونے والے سالانہ مڈل سکولزٹورنامنٹ میں سنگوٹہ مڈل سکول کے طلبہ نے پی ای ٹی سردارعلی کی نگرانی میں حصہ لیا اورتمام مقابلوں میں بہترین کا رکردگی دکھاکراپنے سکول کا نام روشن کردیا،ٹورنامنٹ میں ہونے والے مختلف مقابلوں کے تنائج سامنے آگئے جس کی رو سے مذکورہ سکول نے تلاؤت قرآن پاک میں سیکنڈاورنعت خوانی میں پہلی پوزیشن حاصل کی ،اسی طرح فٹبال ،سکاؤٹ ،ملی نغمہ اوراردوکے تقریری مقابلوں میں دوسری،انگریزی تقریرمیں پہلی اورقومی ترانہ میں تیسری پوزیشن لی،اس حوالے سے سکول پی ای ٹی سردارعلی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے کھلاڑیوں نے سخت محنت کی اوراس مقصدکیلئے وقتاََ فوقتاََ عملی پریکٹس بھی کرتے رہیں جس کے نتیجے میں ہمارے سکول کے طلبہ نے ان سالانہ مقابلوں میں بہترپوزیشن حاصل کرکے سکول کا نام روشن کردیا،انہوں نے کہاکہ طلبہ کیلئے کھیل کوداوردیگرمثبت سرگرمیوں میں حصہ لیناضروری ہے اس سے اگر ایک طرف وہ صحت مندرہیں گے تودوسری طرف ان میں خوداعتمادی اورمقابلوں میںآگے بڑھنے کا جذبہ پیداہوگا جبکہ ساتھ ساتھ ان کادھیان منفی سرگرمیوں کی طرف نہیں جائے گا،اس موقع پر مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے اپنی کامیابی کو اپنی اورپی ای ٹی کی محنت کا نتیجہ قراردیتے ہوئے آئندہ سال کیلئے اس سے بھی زیادہ محنت کرنے کاعزم ظاہرکیا۔
1,042 total views, no views today


