سوات(سوا ت نیوز)پی کے تین خوازہ خیلہ سے پی ٹی ائی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ساجد خان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی اف سوات کوسستے داموں زمین دینے والے مالکان کو یونیورسٹی میں ملازمتیں دی جائیگی،یونیورسٹی کی تعمیر کا کام جلد مکمل کیا جائیگا،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تحصیل چارباغ کے عوام نے یونیورسٹی اف سوات کی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے سستے داموں زمین فراہم کرکے یونیورسٹی کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کیا اور اب ان لوگوں کو بھلایا جاچکا ہے اور انکی کوئی داد رسی نہیں کی جا رہی جبکہ اس وقت ان سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ان کو یونیورسٹی میں ملازمتیں دی جائیگی،اس لئے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان اور وی سی سے مطالبہ کرتے ہے کہ ان مالکان یا انکے بچوں کو یونیورسٹی میں ملازمتیں دی جائیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اف سوات کی بلڈنگ کے تعمیر کے سلسلے میں ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی خان وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان سے مسلسل رابطے میں ہے اور انہوں نے یونیورسٹی پر کام تیز کرنے کی ہدایت بھی دی ہے اور انشاء اللہ یہ کام جلد سے جلد مکمل ہوجائیگا۔
1,926 total views, no views today



