سوات (سوات نیوز) ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب ضلع سوات میں فٹ بال اور کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغازکیا گیا، ٹورنامنٹ میں ضلع سوات کے مختلف علاقوں سے سے آٹھ فٹبال اور دس کرکٹ کی ٹیمیں شامل ہیں، ٹورنامنٹس ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر حضرت اللہ خٹک اور چیف آرگنائزر افتاب خان کی نگرانی میں ہوگی،گزشتہ روز ضلع ناظم محمد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر کھیلوں کا انعقاد یہاں کے کھلاڑیوں کو نکھارناہے اور دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ یہاں امن کی فضاء قائم ہے اور سیاح بلا خوف یہاں اکر سوات کے خوبصورتی سے لطف اندوز ہوجائیں، انہوں نے کہا یہ ٹورنامنٹس تمام تحصیلوں کی سطح پر منعقد کیا گیا ہے جس میں آٹھ فٹ بال اور دس کرکٹ کی ٹیموں نے حصہ لیا ہے، انہوں نے سپورٹس آفیسر اور چیف آرگنائزر پر زور دیا کہ ٹورنامنٹ پر امن طریقے سے کھیلا جائیں اور کسی کی حق تلفی نہ کی جائیں۔
1,208 total views, 2 views today