کبل (سوات نیوز )تحصیل کبل کے علاقہ لنڈئی چوا ،کالاکلے میں مکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ،دھماکے کے بعد مکان میں آگ لگ گئی ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،ر یسکیو1122،فائربریگیڈ،ٹی ایم اے اور کبل پولیس موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔ تفصیلات کے مطابق بروز ہفتہ دوپہر ساڑھے دوبجے کے قریب محمد آمین ولد فریدون سکنہ کالاکلے کے باورچی خانہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا ہے ،دھماکہ کی آواز دوردور تک سنائی گئی ۔ دھماکہ کے بعد مکان میں آگ کی شعلہ بھڑک اٹھی،ریسکیو1122،فائربریگیڈ،ٹی ایم اے اور کبل پولیس موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیاگیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
1,227 total views, no views today
Comments



