سوات (سوات نیوز) مینگورہ سے سبزی منڈی کی منتقلی کا معاملہ، متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ، آخری حد تک جانے کا اعلان، سوات ٹریڈرز فیڈریشن نے تختہ بند گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا، سبزیوں کی بولی سے فوری طور پر دفعہ 144 اُٹھانے کا مطالبہ، انتظامیہ کو 3 دن کا الٹی میٹم، صدر عبدالرحیم انتظامیہ کی میں نہ مانو پالیسی کیوجہ سے پانچ ہزارو افراد کی بیروزگاری انتظامیہ کی نا اہلی قرار دیدیا، تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی منتقلی کا معاملہ مزید گھمبیر ہو گیا اور تختہ بند گروپ کے سیکڑوں افراد نے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے اوڈیگرام سبزی منڈی منتقل ہونے سے انکار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس ظلم و زیادتی کیخلاف آخری حد تک جائیں گے اور کسی کو لوگوں کا معاشی قتل کی اجازت نہیں دی جائے گی مظاہرین نے سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے حمایت کا خیر مقدم کیا اور عبدالرحیم کو مکمل اختیار دیدیا اس سے قبل سوات پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے
سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے آڑھتیوں کے ہمراہ کہا کہ آج جس اہم مسئلے پر ہم نے اپ لوگوں کو زحمت دی ہے اس کیوجہ سے آج پانچ ہزارو مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور ان کے بچے بھوکے مر رہے ہیں جبکہ سوات میں سبزی اور فروٹس نایاب ہو رہے ہیں اور قیمتیں بھی بڑھ گئی ہے کیونکہ گزشتہ ایک ہفتے سے بڑی منڈی شاہدرہ سبزی منڈی بند پڑی ہے اور انتظامیہ کی فوری مشینری سبزی منڈی کے پیچھے پڑی ہے جبکہ لوگ شک کی نظر سے دیکھ رہے ہیں شاہدرہ سبزی منڈی کے 142 آڑھتیان نے کروڑوں روپے کی انوسٹمنٹ کرکے تختہ بند میں منڈی پر کام شروع کیا ہے لیکن انتظامیہ انکو اجازت نہیں دے رہی ہے اسکو دوسری منڈی کے قیام کی اجازت دی جائے یہ کونسا آئین یا قانون میں ہے کہ ایک ضلع میں ایک منڈی ہو گی پشاور، مردان، نوشہرہ سمیت دیگر اضلاع میں 3,4 منڈیاں موجود ہے لیکن سوات انتظامیہ دوسری منڈی کی اجازت نہ دینے پر تلی ہوئی ہے ضلع انتطامیہ پر واضح کرتے ہیں کہ فوری طور پر بولی پر سے دفعہ 144 کو اُٹھایا جائے اور اگر انتظامیہ نے طاقت کا استعمال کیا یا گرفتاریاں او مقدمات درج کرنے کی غلطی کی اور حالات خراب ہوئے تو اس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ انتظامیہ پر ہو گی سوات تاجر برادری تختہ بند سبزی منڈی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے اور اگر فوری طور پر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو آئندہ کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا اسکے بعد دوسرے مرحلے میں پشاور / اسلام آباد میں بھی پریس کانفرنس اور احتجاج کیا جائیں اور عوامی احتجاج ریکارڈ کیا جائیگا اوراس سلسلے میں آل پارٹیز کانفرنس بھی جلد بلایا جائیگا۔پرانی سبزی منڈی میں تقریباً 300 سبزیوں کی دکانیں اور ریڑیوں کاکاروبار ہے جس کو بھی انتظامیہ نے اپنی انا کی خاطر بند کر دیا ہے جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دے سکتے سبزی منڈی میں بولی کی بندش کے ساتھ ان تین سو خاندانوں سے بھی ذریعہ معاش چھین لیا گیا ہے بعد ازاں متاثرین نے سوات پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم کسی بھی صورت اوڈیگرام منتقل نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کہ پورا علاقہ سراپا احتجاج بن جائے مقامی انتظامیہ کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں ہم پشاور اور اسلام آباد میں مرحلہ وار احتجاج کریں گے اور دھرنا بھی دینگے جس کی تمام تر ذمہ داری سوات انتظامیہ پر عائدہوگی۔
1,130 total views, no views today



